دس محرم کے جلوس میں بم دھماکے کے الزام میں چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا
ایم اے جناح روڈ پر دس محرم کے جلوس میں بم دھماکے کے الزام میں چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں قاری احمد اور اس کے تین ساتھی شامل ہیں جن کا تعلق جند اللہ نامی تنظیم سے ہے اسی تنظیم پر ماضی میں کور کمانڈر کے قافلے پر حملے سمیت دہشتگردی کی کئی کارروائیوں کا الزام ہے ، ملزمان کو دو روز پہلے لانڈھی کے علاقے قائد آباد سے گرفتار کیا گیا۔



