"بسم اللہ الرحمٰن الرحیم - السلام علیکم -
راولپنڈی کے رہنے والے جانتے ہیں کہ خریداری کے لحاظ سے صدر بازار سب سے مہنگا علاقہ ہے - اس لئے میں کمپیوٹر کی چیزیں خریدنے گورڈن کالج روڈ پر جاتا تھا - لیکن یہاں ورائٹی کم ہوتی ہے - ایک دفعہ اللہ کی طرف سے ایسا موقعہ بنا کہ مجھے دبئی پلازہ جانا پڑ گیا - جہاں ماشاء للہ کمپیوٹر کی قیمتیں بھی مناسب تھیں اور ورائٹی بھی بہت زیادہ ہوتی ہے - اسی پلازے میں موبائل فون کی بھی بڑی مارکیٹ ہے - دوسرے شہروں سے آنے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ کمپیوٹر اور موبائل کے لئے دبئی پلازے کا وزٹ ضرور کریں - "



