قربانی سے متعلق چند ضروری امور

قربانی سے متعلق چند ضروری امور

New postby Mehar-Sunny » Tue Jan 26, 2010 3:54 pm

قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، جو اس امت کیلئے باقی رکھی گئی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قربانی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
قربانی کا وقت
قربانی کا وقت دسویں ذوالحج کے طلوع صبح صادق سے بارہویں کے غروب آفتاب تک ہے ۔ مگر پہلا دن یعنی دسویں تاریخ سب سے افضل ہے، پھر گیارہویں اور بارہویں۔
قربانی کا جانور
قربانی ان جانوروں کی کی جا سکتی ہے۔ اونٹ، گائے، بکرا، بھیڑ، دنبہ۔
قربانی کے گوشت کا حکم
قربانی کے گوشت کے تین حصے کیے جاتے ہیں، ایک حصہ فقراء کیلئے، ایک حصہ دوست و احباب کیلئے اور ایک حصہ اپنے گھر والوں کیلئے۔ صدقہ ایک تہائی سے کم کا نہیں کیا جا سکتا۔
قربانی کا مسنون طریقہ
قربانی سے پہلے قربانی کے جانور کو چارہ ضرور دیں، یعنی بھوکا پیاسا ذبح نہ کریں، اور ایک جانور کے سامنے جانور کو ذبح نہ کریں اور پہلے سے چھری کو تیز کر لیں، ایسا نہ ہو کہ جانور گرانے کے بعد اس کے سامنے چھری تیز کی جائے، جانور کو بائیں پہلوں پر اس طرح لٹائیں کہ قبلہ کو اس کا منہ ہو اور اپنا داہنا پائوں اس کے پہلو پر رکھ کر تیز چھری سے ذبح کر دیا جائے۔
User avatar
Mehar-Sunny
STAR MODERATOR
 
Posts: 100
Joined: Mon Nov 16, 2009 2:04 am

Re: قربانی سے متعلق چند ضروری امور

New postby muhammad_ijaz » Sat Feb 06, 2010 2:49 pm

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم - السلام علیکم
جزاک اللہ - مہر سنی بھائی
اللہ ہماری قوم کو ہدایت دے کہ ہم صرف اللہ کی رضا کے لئے قربانی کریں
اس میں کوئی ریاکاری شامل نہ ہو
اور قربانی کی طرح اسلام کے ہر حکم پر عمل کریں
آمین
User avatar
muhammad_ijaz
ADMIN
 
Posts: 978
Joined: Wed Dec 10, 2008 12:13 am


Return to اسلامی موضوعات

Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 5 guests

cron